نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
بھکر(فرنٹیئرنیوز)عید میلاد النبی ﷺ، 12 ربیع الاول کے موقع پر بھکر پولیس کی جانب سے جامع اور مؤثر سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات اور قیادت میں ضلع بھر میں جلوسوں اور محافلِ میلاد کے پُرامن انعقاد کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
ضلع بھر میں کل 55 جلوس اور 40 سے زائد محافلِ میلاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 12 ربیع الاول کے جلوسوں میں A کیٹیگری کے 03جلوس، ،B کیٹیگری کے 03 جلوس اور C کیٹیگری کے 49 جلوس شامل ہیں۔
جلوسوں اور محافلِ میلاد کے سکیورٹی انتظامات کے لیے 600 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تمام جلوسوں اور محافلِ میلاد کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے بھکر پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔۔
ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جلوسوں میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول ﷺ اور محافلِ میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کرنے والوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ تمام افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض ذمہ داری اور مستعدی سے سرانجام دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
