بھکر۔ ڈی پی او آفس کے میٹنگ ہال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

بھکر(فرنٹیئرنیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس کے میٹنگ ہال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔.

میٹنگ کے دوران ضلع میں کرائم کی مجموعی صورتحال، اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، 15 کال پر بروقت رسپانس، عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے، ریکارڈ کی درست اور بروقت تکمیل سمیت دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔۔

ڈی پی او بھکر نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو فوری اور مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دی جائیں۔۔۔

Read Previous

ایران نے میرے بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی، نیتن یاہو

Read Next

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بھکر پولیس کا جامع سکیورٹی پلان جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular