او پی ایف گرلز کالج میں چھت والا پنکھا طالبات پرآگیا، دو لڑکیاں شدید زخمی

اسلام آباد (ظفر ملک سے) اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن(او پی ایف)کے گرلز کالج میں دسویں کلاس روم میں بجلی کا پنکھا ٹوٹ کر نیچے جا گرا جس کے نتیجہ میں ایک لڑکی کا سر جبکہ دوسری کا بازو شدید زخمی ہو گیا ہے،

دونوں لڑکیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز منگل کو وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر ایف ایٹ میں واقع او پی ایف گرلز کالج کے سکول بلڈنگ میں چھت والا پنکھا کلاس روم میں اس وقت گرا جب طالبات کلاس میں موجود تھیں اور اس پر بھاری بھرکم پنکھا ایک لڑکی کے سر جبکہ دوسری کے بازو پر لگا

جس کے نتیجے میں دونوں بچیاں شدید زخمی ہو گئیں اور اس موقع پر کلاس میں بھگدڑ مچ گئی پرنسپل نے فوری طور پر دونوں لڑکیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پمز ہسپتال منتقل کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے بچیوں کے والدین اس معاملہ کو او پی ایف اعلی حکام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے،

ذرائع کا کہنا ہے جیسا کہ منگل کو بھی اسلام آباد میں شدید زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور اس قسم کا سانحہ تیز ہوتا ہے تو سکول میں مزید نقصان کا اندیشہ ہے،موقف جاننے کے لیے ڈائیریکٹر جنرل ایجوکیشن مہیش کمار سے رابطہ کیا لیکن نمبر اٹینڈ نہیں ہوا،ذرائع کا کہنا ہے اس سے قبل بھی اسی سکول میں طالبات کے گراؤنڈ کو بھی کرایہ پر دیدیا گیا تھا اور اس حوالہ سے بھی سکول انتظامیہ کو سبکی کا سامنا ہے،اور سی ڈی اے ڈائریکٹر کو بھی اس معاملہ کو بریک بینی سے دیکھنا چاہیے کہ جوان بچیوں کے کالج میں پرائیویٹ لوگوں کو گراؤنڈ کرایہ پر دینے کا عمل درست ہے کیا؟

 

Read Previous

پی ٹی آئی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عطا تارڑ

Read Next

امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular