امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی، تاہم وہ اور شریک ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

ملزمان کی عدم دستیابی کے باعث کسی بھی گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکا۔ عدالت نے غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 اکتوبر تک کیلیے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں درج کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل فروری 2026 میں حقیقی آزادی مارچ کے دو مقدمات میں علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ملزمان کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

 

Read Previous

او پی ایف گرلز کالج میں چھت والا پنکھا طالبات پرآگیا، دو لڑکیاں شدید زخمی

Read Next

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانس کے سیکرٹری جنرل دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular