راولپنڈی (فرنٹیئرنیوز) بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نئے صوبے بننے چاہئیں، یہ ملک کے مفاد میں ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے وکلا سے ملاقات میں بشریٰ بی بی اور تمام خواتین اسیران کی رہائی کیلئے مذاکرات کا کہا ہے۔ انہوں نے پارلیمانی پارٹی کو دیگر سیاسی معاملات پر بھی مذاکرات کا مینڈیٹ دے دیا ہے۔
لطیف کھوسہ نے ملاقات میں اٹھائیسویں ترمیم پر گفتگو کی تصدیق کی جبکہ سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ بانی کی رائے ان تک پہنچ گئی ہے پارلیمانی پارٹی، کورکمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی میں بات کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کرانے میں بیرسٹرگوہر کا کوئی کردار نہیں تھا۔ عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا سے ملاقات سے انکار کیا تھا۔
لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر سے ملاقات میں سلمان اکرم راجہ سے کیس واپس لینے کی ہدایت کی۔ مزید مذاکرات کا مینڈیٹ سردار لطیف کھوسہ اور پارلیمانی پارٹی کو دے دیا۔
گزشتہ روز کی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے بنیادی اسٹرکچر میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی نئے صوبوں پر عوامی ریفرنڈم کی تجویز دی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے سیاسی ری سیٹ کی بات کی، میرا خیال ہے مجموعی طور پر سسٹم ری سیٹ ہو، میں اور بلاول تقریباً ایک پیج پر ہیں اور پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت تمام جماعتیں ہمارے لیے اہم ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوئی چیز اختلاف سے نہیں ہوگی، سب رضامند ہوں گے تو کام ہوگا ورنہ نہیں ہوگا۔
یہ خبربھی پڑھیں ۔۔۔۔۔
کیش لیس پاکستان، ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حجم ایک سال میں دوگنا ہوگیا
