شاہد آفریدی کی اپیل: شمالی علاقوں میں سیر کریں مگر کچرا نہ پھیلائیں

شاہد آفریدی کی سیاحوں سے اپیل، شمالی علاقوں کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے کچرا نہ پھیلائیں

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملک کے شمالی سیاحتی علاقوں کا رخ کرنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ قدرتی ماحول کو آلودہ ہونے سے بچائیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ شمالی علاقوں کی دلکش وادیوں، پہاڑوں اور جھیلوں کی خوبصورتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت ضرور کریں، لطف اٹھائیں، لیکن اپنے پیچھے کچرا ہرگز نہ چھوڑیں۔

ویڈیو میں سابق قومی کپتان کو مختلف مقامات سے کچرا اٹھاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر ڈسٹ بن نصب کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ سیاح آسانی سے کچرا مناسب جگہ پر تلف کر سکیں۔

شاہد آفریدی نے مقامی بچوں سے ملاقات کے دوران ان کی درخواست پر 14 اگست سے قبل ایک کرکٹ پچ تیار کروانے کا اعلان بھی کیا، جسے بچوں اور نوجوانوں نے خوش آئند قرار دیا۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں، تاہم بڑھتی ہوئی سیاحت کے ساتھ صفائی اور ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا نہایت ضروری ہے۔ شہریوں کا ذمہ دارانہ رویہ نہ صرف قدرتی حسن کو برقرار رکھ سکتا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ان علاقوں کو محفوظ بنا سکتا ہے۔

Read Previous

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Read Next

پانچ اگست2019 بھارت کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،شیخ وقاص اکرم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular