نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
تہران(فرنٹیئرنیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکرٹری ایران سپریم نیشنل کونسل محسن رضائی سے ملاقات کی جس میں کہا گیا دونوں ممالک ایک دوسرے کے اسٹریٹجک معاون ہیں۔ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے اسٹریٹجک معاون ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کے فروغ کی ضرورت ہے۔
تہران میں بدھ کے روز پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام عالم اسلام کا بڑا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے علاقائی معاملات میں وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کے بڑھتے ہوئے کردار اور سرگرمیوں کا بھی خیرمقدم کیا۔ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، مصر اور انڈونیشیا جیسے بڑے مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالم اسلام میں مزید اتحاد اور یکجہتی کے لیے مل کر کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہونا چاہیے۔محسن رضائی نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں کئی گنا اضافہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان موجود تعلقات کو مشترکہ عقائد اور حقیقی جذبات پر مبنی مضبوط سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کی پاکستان اور پاکستانی عوام کی ایران سے محبت اور تعلق دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔محسن رضائی نے دوطرفہ تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام حکام پاکستان کو ایران کا اسٹریٹجک معاون جبکہ ایران کو پاکستان کا اسٹریٹجک معاون سمجھتے ہیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں، تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران ان میں مزید مضبوطی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس وقت ایسے مضبوط تعلقات دیکھنے میں آرہے ہیں جو اس سے پہلے موجود نہیں تھے اور پاک ایران دوطرفہ روابط غیر معمولی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔
