غریب خاندانوں کے بچوں کو بھی اشرافیہ کے برابر تعلیمی مواقع ملنے چاہئیں، وزیراعظم

اسلام آباد (فرنٹیئر نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ معیاری تعلیم اورمساوی مواقع کی فراہمی ضروری ہے، غریب خاندانوں کے بچوں کو بھی اشرافیہ کے برابرتعلیمی مواقع ملنے چاہئیں، آج وزیر اعظم نہیں بلکہ حقیقی خادم کی حیثیت سے آپ کے سامنے ہوں۔

دانش اسکول اسلام آباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی ترقی میں بڑی رکاوٹ مالی وسائل کی ہے۔غریب خاندانوں کے ذہین بچے اعلیٰ تعلیمی اداروں تک رسائی کا تصور بھی نہیں کرسکتے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دانش اسکولز پردستاویزی فلموں اور طلبہ کے تاثرات و کامیابیوں نے دل چھو لیے، ان کی کامیابیاں انتہائی متاثر کن ہیں، خیبرپختونخوا کی باصلاحیت بچی کی جدوجہد کامیابی اورحوصلے کی مثال ہے، اس نے امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑا ۔

Read Previous

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، آئی ایس پی آر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular