بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرکے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

 

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے پنج پائی میں دہشتگردوں کی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 5 دہشتگرد ہلاک کر دیئے، ان دہشتگردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے، اس کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

Read Previous

حنا جاوید قتل؛ مرکزی ملزم کے اہلخانہ کا پہلی مرتبہ بیان، نئے انکشافات سامنے آگئے

Read Next

غریب خاندانوں کے بچوں کو بھی اشرافیہ کے برابر تعلیمی مواقع ملنے چاہئیں، وزیراعظم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular