نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)عوام پاکستان پارٹی کے صدر شاہد خاقان عباسی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر پارٹی کو ڈی لسٹ کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے بلاجواز قرار دے دیا۔
شاہد خاقان عباسی کی جانب سے لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات 26 مارچ سے 2 اپریل کے درمیان کرائے گئے، جن میں پارٹی کے 12 ہزار 846 ارکان نے حصہ لیا۔خط کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج 6 اپریل کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جاچکے ہیں۔
عوام پاکستان پارٹی کے صدر نے خط میں کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات جمہوری اور شفاف انداز میں منعقد کیے گئے جبکہ انتخابی عمل الیکشن ایکٹ 2017 کے تقاضوں کے عین مطابق تھا۔شاہد خاقان عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ پارٹی کی جانب سے تمام متعلقہ امور اور انتخابی نتائج الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیے جاچکے ہیں، اس لیے پارٹی کو ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ بلاجواز ہے۔
خط میں چیف الیکشن کمشنر سے استدعا کی گئی ہے کہ عوام پاکستان پارٹی کا مؤقف واضح کرنے کیلئے باقاعدہ سماعت مقرر کی جائے تاکہ پارٹی حکام اپنا مؤقف اور متعلقہ دستاویزات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرسکیں۔عوام پاکستان پارٹی کے صدر نے امید ظاہر کی کہ الیکشن کمیشن پارٹی کے مؤقف اور انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد معاملے پر مناسب فیصلہ کرے گا۔
