نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد (فرنٹیئر نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدرمسعود پزشکیان سے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچایا اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بارے میں بھی بریف کیا،وزیرداخلہ نے سہہ ملکی مکہ معاہدے پر ایرانی صدرکو اعتماد میں لیا۔
ایرانی میڈیا کیمطابق محسن نقوی امن مذاکرات کو لیڈ کرنے والے فیلڈ مارشل کی معاونت کررہے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خلیجی ممالک، ایران اور امریکی حکام سے مسلسل رابطے جاری ہیں۔اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی،جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
