معروف اداکارہ نے پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کرلی

ڈھاکہ(فرنٹیئرنیوز) ماڈل اور اداکارہ ردھیکا ردھی کی لاش ڈھاکا کے بشوندھرا رہائشی علاقے میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بنگلہ دیش کی معروف رِدھی ہفتے کی صبح تقریباً 6 بجے چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

اوٹارا پولیس اسٹیشن کے انچارج مظہر الاسلام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ رِدھی نے خودکشی کی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رِدھیکا رِدھی ایک شخص کے ساتھ تعلق میں تھیں۔ پولیس کے مطابق ہفتے کی صبح دونوں کے درمیان ویڈیو کال پر بحث ہوئی، جس کے دوران مبینہ طور پر رِدھی نے اپنی جان لے لی۔ پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

رِدھی ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ تھیں اور انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا تھا۔ انہوں نے ’ایکھانے مانوش بکری ہوئی‘، ’بہوروپی‘، ’ڈبل ہنی مون‘ اور ’سندری‘ سمیت متعدد ڈراموں میں کام کیا۔

Read Previous

اسلام مکھاشیو نے یو ایف سی کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

Read Next

خلیجی ممالک نے ایران سے متعلق ٹرمپ کی پالیسی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular