سپریم کورٹ کا فیصلہ میرٹ پر مبنی ، پی ٹی آئی نے بڑی دیرکی، سیدھا راستہ یہی تھا، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے عمران خان کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آزادانہ اور میرٹ پر مبنی ہے، پی ٹی آئی گھیراؤکے بجائے قانونی راستہ اختیارکرتی تو ریلیف پہلے مل جاتا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے بڑی دیرکی، سیدھا راستہ یہی تھا، تحریک انصاف نے درست فورم پرکیس رکھا جس کا فیصلہ میرٹ کے مطابق آیا ہے،تحریک انصاف آج عدالت کی تعریف کر رہی ہے،

تحریک انصاف کو چاہیے جب فیصلہ پسندکا نہ ہو تب بھی عدالتوں کا احترام کریں۔اپوزیشن سے مذاکرات کے حوالے سے راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کی آفر بڑی دیر سے موجود ہے۔

اپوزیشن کی طرف سے اس پر مثبت ردعمل نہیں ملا۔نئے صوبوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صوبوں سے متعلق ابھی تک صرف بحث برائے بحث ہے، جب کوئی واضح بات سامنےآئےگی تو مسلم لیگ ن اپنی رائےقائم کرےگی۔

Read Previous

سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

Read Next

عمران خان کی بہن نورین نیازی سے ملاقات کروادی گئی، میڈیا سے گفتگو سے گریز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular