مہنگائی اور پٹرول کی بڑھتی قیمتیں :جماعت اسلامی کا راولپنڈی میں دھرنا دینے کا اعلان

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز)جماعت اسلامی پاکستان نے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف راولپنڈی میں بھی دھرنے کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی راولپنڈی کے امیر سید عارف شیرازی نے بتایا کہ راولپنڈی میں بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا اور دھرنا کل 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر راولپنڈی میں دھرنا دیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے اور لیوی ٹیکس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف تحریک جاری ہے، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دھرنے جاری ہیں، بڑے شہروں میں عوامی جلسوں کے بعد اب دھرنوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا 9 ستمبر کو سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا، دھرنا لیاقت باغ چوک مری روڈ راولپنڈی میں دیا جائے گا، دھرنے میں مرد، خواتین اور نوجوان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

سید عارف شیرازی نے کہا کہ دھرنے کی تیاریوں اور انتظامات کے لیے متعدد انتظامی کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔

حکومت جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کی تجاویز پر عمل درآمد یقینی بنائے، حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس کے خاتمے کا اعلان کرے۔

 

Read Previous

الیکشن کمیشن :گوشوارے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر مقرر

Read Next

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular