عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جو 35 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات میں صحت سمیت قانونی امور سے متعلق گفتگو کی گئی۔

مزید بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی ملاقات ختم ہونے پر دونوں کو میاں بیوی کو واپس ان کے سیلز منتقل کر دیا گیا۔

Read Previous

مہنگائی اور پٹرول کی بڑھتی قیمتیں :جماعت اسلامی کا راولپنڈی میں دھرنا دینے کا اعلان

Read Next

ایرانی وزیر خارجہ کی امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر سخت تنقید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular