ٹھوس شواہد کے بغیر رضوان کو ہدف بنانا قربانی کا بکرا بنانے کے مترادف ہے،شعیب اختر

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)کر کٹر محمد رضوان پر عائد الزامات سے نمٹنے کے طریقۂ کار پر سابق کرکٹرز نے کڑی تنقید کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹرز نے محمد رضوان کے خلاف الزامات سے نمٹنے کے طریقۂ کار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی اور سابق پاکستانی کپتان کے خلاف باضابطہ تحریری چارج نہ ہونے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

’’راولپنڈی ایکسپریس‘‘ شعیب اختر کا کہنا تھا ٹھوس شواہد کے بغیر رضوان کو ہدف بنانا قربانی کا بکرا بنانے کے مترادف ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان نے کہا کہ فکسنگ اور جوئے کے غیر ثابت شدہ الزامات کھلاڑی کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

جنید خان نے بھی اظہار تشویش کیا اور کہا کہ رضوان کو اب تک کوئی تحریری الزام یا باضابطہ فرد جرم نہیں دی گئی، اس انکوائری کے باعث رضوان کو اپنی طے شدہ عمرہ ادائیگی کا سفر منسوخ کرنا پڑا۔

Read Previous

حکومت لانگ مارچ کے معاملے پر مذاکرات کرے، تحریک انصاف

Read Next

پاکستان مالدیپ کیساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular