وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر کوملاقات کی دعوت

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط ارسال کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات اور الیکشن کمیشن تعیناتیوں سے متعلق خط لکھا گیا ہے ،اپوزیشن ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت ماضی کی ملاقاتوں کے کمٹمنٹ سے پیچھے ہٹتی نظر آرہی ہے،خط موصول ہوا ہے رانا ثنا اللہ اور دیگر افراد سے توقع رکھتے ہیں اپنی زبان پر قائم رہیں گے۔ذرائع کے مطابق خط میں وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے۔

 

Read Previous

وفاق اور پنجاب میں انٹرنیٹ و موبائل سروسز کی بندش کافیصلہ نہیں ہوا،شزافاطمہ

Read Next

لانگ مارچ ہر صورت ہوگا، کنٹینرز رکھیں یا گولی چلائیں،سہیل آفریدی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular