FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

عمران خان کی زندگی کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے، شیخ وقاص اکرم

لاہور (فرنٹیئرنیوز) پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہےکہ بانی تحریک انصاف عمران خان کو رات کے اندھیرے میں پمز لے جایا گیا، آنکھ میں انجکشن لگایا گیا اور فجر سے پہلے اڈیالہ واپس بھیج دیا گیا۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا سپریم کورٹ کا 18 اگست کا حکم ہے کہ شفا انٹرنیشنل شفٹ کرو، فیملی اور ذاتی ڈاکٹر شامل کرو مگر اس حکم کو 3 ماہ سے نظرانداز کر رہے ہیں۔ یہ علاج نہیں، زندگی کے ساتھ کھیل ہے۔ ہم اس ناانصافی کو قبول نہیں کریں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مسلسل قید، مبینہ سیاسی مقدمات اور بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا عمران خان کو قید میں تین سال گزر چکے ہیں، ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور اب ان کی صحت بھی مسلسل خراب ہو رہی ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ حکومت عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے گریز کر رہی ہے، جبکہ عمران خان کی صحت اور حالات کے حوالے سے سب کچھ ٹھیک ہونے کا تاثر دیا جا رہا ہے۔عمران خان کا واحد قصور یہ ہے کہ وہ کسی کے سامنے جھکنے کے لیے تیار نہیں۔ حکومت منظم انداز میں انہیں کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن ان کی صحت اور قید سے متعلق حقائق کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔تاریخ ان حالات اور واقعات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

 

Read Previous

مریم نواز گھٹیا اور گری ہوئی باتیں کریں گی تو جواب بھی ملے گا، چوہدری سالک حسین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular