لاہور(فرنٹیئر نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ مریم صفدر اپنے والد سے پوچھ لیں ہماری پرورش کہاں ہوئی، اس طرح کی گھٹیا باتیں کریں گی تو جواب بھی ملے گا۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر اپنے والد سے پوچھ لیں کہ ہماری پرورش کہاں ہوئی، اس طرح کی گھٹیا اور گری ہوئی باتیں کریں گی تو جواب بھی ملے گا۔
چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ میں کچھ کہوں گا تو ابھی ان کی نمبر ٹو آ جائے گی کہ عورتوں کے متعلق ایسی باتیں کیں، پھر عورت کارڈ نہ کھیلا کریں۔
یاد رہے مریم نواز نے چوہدری سالک حسین کی جانب سے پنجاب میں کرپشن کے الزامات پر ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی وزیر کے پاس الزامات کے ثبوت موجود ہیں تو وہ سامنے لائیں، بصورت دیگر انہیں عدالت میں جواب دینا ہوگا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس کا جواب تیار کر لیا گیا ہے، جو چند روز میں سامنے آجائے گا۔
