الیکشن کمیشن :گوشوارے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر مقرر

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کے گوشوارے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر مقرر کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام ارکارن پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی اثاثوں کے گوشوارے جمع کروائیں، اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے مقررہ فارم بی پر جمع کروانا لازم ہیں۔

گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان کے نام یکم جنوری کو شائع کیے جائیں گے۔15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ اگر کوئی رکن اپنے جمع کرائے گئے گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے کا مرتکب پایا گیا تو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ سے 120 دن کے اندر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اثاثوں اور واجبات کے گوشواروں کے لیے فارم ’بی‘ اور متعلقہ ہدایات الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد، متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر، سینیٹ سیکریٹریٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سیکریٹریٹس سے مفت حاصل کیے جاسکتے ہیں، جبکہ فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 

Read Previous

گورننس انڈیکیٹرز میں بہتری، جامع روڈمیپ کی تیاری پر کام شروع

Read Next

مہنگائی اور پٹرول کی بڑھتی قیمتیں :جماعت اسلامی کا راولپنڈی میں دھرنا دینے کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular