FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی ہاؤسنگ محمد ایوب کی برطرفی کے لیے حکومتی اپیل مستردکردی

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی ہاؤسنگ محمد ایوب کی برطرفی کے لیے حکومتی اپیل مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل شفقت عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد ایوب کے بطور قائم مقام ڈی جی ہاؤسنگ دور میں 915 غیر قانونی الاٹمنٹس کی گئیں۔

جسٹس عائشہ ملک نے دستاویزی شواہد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ انہیں شواہد نظر نہیں آرہے، کم از کم تحقیقات تو قانون کے مطابق کریں۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی اپیل مسترد کردی۔

سابق ڈی جی ہاؤسنگ محمد ایوب کو محکمانہ انکوائری کے بعد ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سروس ٹریبونل سے رجوع کیا۔

سروس ٹریبونل نے جبری برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا تھا، وفاقی حکومت نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

 

Read Previous

US Midterm Elections 2026: Why the World Is Watching America’s November 3 Vote

Read Next

کھنہ پل پر تعمیراتی کام عوام کیلئے عذاب بن گیا،خواتین و بچوں کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular