FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی(فرنٹیئرنیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے بیٹنگ جاری ہے۔قبل ازیں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

دوملکی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 17 سے 21 نومبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی اسکواڈ میں محمد طیب عارف، محمد طٰحہ، عرفات منہاس اور ثاقب خان اپنا ڈیبیو ٹیسٹ کھیلیں گے۔ جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، عرفات منہاس، رضا اللہ اور محمد عباس شامل ہیں۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے اوران سے بہترین کارکردگی لینا ان کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی سے سیکھنا چاہیے، ہم ہروقت بہترین اورپرفیکٹ کرکٹ نہیں کھیل سکتے تاہم محنت کرنا ہمارا کام ہے اورہم اسے جاری رکھیں گے۔

Read Previous

امیتابھ بچن نے ہاتھ میں تکلیف کی تصدیق کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular