FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

امیتابھ بچن نے ہاتھ میں تکلیف کی تصدیق کردی

ممبئی(فرنٹیئرنیوز)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی صحت سے متعلق تازہ معلومات شیئر کردیں۔

امیتابھ بچن حال ہی میں اپنے مقبول ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی 18‘ کی شوٹنگ میں شریک نہیں ہوئے تھے، جس کے بعد مداحوں میں ان کی صحت سے متعلق تشویش پیدا ہوگئی تھی۔

اداکار نے اپنے تازہ بلاگ میں ہاتھ میں تکلیف کا انکشاف کرتے ہوئے مداحوں اور خیر خواہوں کے خطوط کے جواب دینے میں تاخیر پر معذرت کی ہے۔

امیتابھ بچن نے لکھا ہے کہ مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں مبارک باد کے پیغامات اور تحائف موصول ہورہے ہیں، یہاں تک کہ اب یہ تحائف رکھنے کے لیے جگہ کی کمی کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان تحائف کو مناسب طریقے سے محفوظ نہ رکھنا بھیجنے والوں کی محبت کی ناقدری ہوگی۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ہر مداح کو ذاتی طور پر خط کے ذریعے جواب دینے کی کوشش کررہا ہوں، تاہم لکھنے والے ہاتھ میں تکلیف کے باعث جوابی خطوط لکھنے میں تاخیر ہورہی ہے، جس پر معذرت خواہ ہوں۔

اداکار نے اپنے بلاگ میں معافی مانگنے کے موضوع پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کے معافی طلب کرنے میں کوئی حرج نہیں، دوسرا شخص چاہے معافی قبول کرے یا مسترد کردے، اسے اپنے دل کی بات کہہ دینی چاہیے۔

امیتابھ بچن کے مطابق اگر کوئی معافی کو سمجھ کر قبول کرلے تو خوشی ہوگی، لیکن اگر ایسا نہ ہو تو دوسرے شخص کا ذہن الجھن کا شکار رہے گا۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ سوال یہ ہے کہ انسان خوشی اور اطمینان کا انتخاب کرے یا دل میں رنجش برقرار رکھے، کیونکہ ایک راستہ سکون اور اطمینان دیتا ہے جبکہ دوسرا دل میں مسلسل چبھن چھوڑ جاتا ہے۔

 

Read Previous

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند دنوں میں پنجاب میں سموگ کی شدت بڑھنےکا خدشہ ظاہر کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular