کویٹہ(فرنٹیئر نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
