ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

کراچی(فرنٹیئرنیوز) کراچی سمیت ملک بھر کے لیے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ہر ماہ ایک روپے 34 پیسے مہنگی ہو سکتی ہے۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیپرا نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، اتھارٹی مکمل جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق فیصلے کی منظوری سے صارفین پر 34 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

Read Previous

دہشت گرد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا

Read Next

اسحاق ڈار سے نارویجن وزیرخارجہ کی ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular