پٹرول اور ڈیزل سستا،نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔نوٹیفیکیشن جاری ۔

اطلاعات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے 12 اگست کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 27 پیسے فی لیٹر سستاکر دیاگیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 289 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل پر لیوی میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، ڈیزل پرلیوی 76 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر برقرار ہے، مٹی کے تیل پر لیوی بھی 20 روپے 36 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

 

Read Previous

دوبارہ خطرات کا سامنا ہوا تو عالمی انفرا اسٹرکچر تباہ کر دینگے، پاسداران انقلاب

Read Next

پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular