اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ نورین نیازی اس وقت آئی سی یو میں ہے، عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی ختم کر کے جیل سے رہا کیا جائے۔
پی ٹی آئی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی ختم کر کے انہیں رہا کیا جائے، عمران خان کی بہنوں کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
ہمارے لیڈر عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی ختم ہونی چاہیے ، انکو جیل سے رہا کرے ، آج سارا دن پارلیمان میں ہم نے خان صاحب کی بہن نورین نیازی صاحبہ جو اس وقت ICU میں ہے ، ان سے ان کی بیٹی کی بہر صورت ملاقات ہونے کے لیے کوششیں کی ، تا کہ وہ اپنی ماں کو دیکھ سکے اور ہمِیں ان کی صحت کے حوالے سے تفصیلات مل سکے ، ہم اپنی لیڈر کی بہنوں کو بے یارو مدد گار نہیں چھوڑینگے ۔ ان کی آواز بنیں گے ان کے لیے آواز اٹھائیں گے ۔
مشعال یوسفزئی نے کہا کہ آج سارا دن پارلیمان میں عمران خان کی بہن نورین نیازی، جو اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں ہیں، سے ان کی بیٹی کی ملاقات یقینی بنانے کے لیے کوششیں کی گئیں تاکہ وہ اپنی والدہ کو دیکھ سکیں اور ان کی صحت سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کی رہائی اور ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے قائد کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے لیے بھرپور انداز میں آواز بلند کرتی رہے گی۔
