اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ عمران خان کے اعتماد اور حمایت سے سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہیں اور برقرار رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نامزدگی یا تبدیلی سے متعلق اجلاس بلانے پر پابندی عائد کر دی گئی اور پارٹی رہنماؤں و عہدیداروں کو تبدیلی سے متعلق کوئی ایجنڈا پیش کرنے سے روک دیا گیا۔اس میں کہا گیا کہ نامزدگی یا تبدیلی سے متعلق کسی تجویز یا بحث کی اجازت نہیں ہوگی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کے سوا کسی کو متبادل وزیر اعلیٰ نامزد کرنے یا فیصلہ تبدیل کرنے کا اختیار نہیں، اس متعلق بانی پی ٹی آئی کے فیصلے تمام پارٹی ارکان کیلیے حتمی اور پابند ہوں گے۔
