لاہور(فرنٹیئرنیوز)پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے بڑھتے وزن پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی۔
سوشل میڈیا پر وینا ملک کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں غصہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے بڑھتے وزن پر تنقید کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سب مجھے بول رہے ہیں میں موٹی ہوگئی بھینس بن گئی، مجھے موٹے لوگوں کی تکلیف کا اندازہ نہیں تھا، جب تک میں خود موٹی نہیں ہوگئی ۔
انہوں نے کہا کہ ’زندگی میں انسان پتلا بھی ہوتا ہے، موٹا بھی ہوتا ہے، آپ لوگوں نے میری زندگی مشکل بنا دی ہے‘۔
وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’گھر میں ہوتی ہوں تو لوگ سمجھتے ہیں سارا کھانا میں ہی کھا گئی ہوں، باہر جاؤں ہر کوئی موٹی ہوگئی ہوں، شوٹ پر آؤ پوری ٹیم آپ موٹی ہیں آپ کا چہرا موٹا آرہا ہے، میں موٹی ہوں لیکن اندھی نہیں ہوں، مجھے پتا ہے کہ میں موٹی ہوگئی ہوں، اب وقت ہے کہ میں اپنا وزن کم کروں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹھیک ہے زندگی میں کچھ اس طرح کی چیزیں ہوگئی ہیں، میں نے کچھ زیادہ ہی کھا لیا ہے، آپ لوگوں کی بہت مہربانی ہے مجھے موٹا بولنا بند کریں، میں پتلی ہوجاؤں گی‘۔
