نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
لاہور(فرنٹیئرنیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے تحریک تحفظ آئین اب ایک مکمل قوم پرست اتحاد ہے اور تحریک انصاف جیسی قومی جماعت کو ایک قبائلی جماعت میں بدلنے کی بڑی سازش ہے۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنےبیان میں انہوں نے کہا تحریک انصاف اس پنجاب دشمن اتحاد سے فوری علیحدگی اختیار کرے تا کہ اس کا قومی تشخص متاثر نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین کی قیادت نے اسٹیبلشمنٹ سے مل کر اپنی قیمت وصول کی اور عمران خان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ان کے ساتھ اتحاد تحریک انصاف کے ورکرز اور پابند سلاسل عمران خان اور دیگر سیاسی قائدین کی توہین ہے!
