احتجاج و مارچ : وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد (فرنٹیئرنیوز)سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور مارچ کی کال پر وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پمز اور پولی کلینک میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ میڈیکل و نان میڈیکل شعبوں کے سربراہان کی چھٹیوں پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور معاون عملے کو دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے لاگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جس کیلئے مختلف شہروں سے کارکنان ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بھی 27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔

Read Previous

کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں اور سپلائی پر اثر پڑ رہا ہے،وزیرپٹرولیم

Read Next

پی ٹی آئی کو قبائلی جماعت میں بدلنے کی بڑی سازش ہو رہی ہے،فواد چودھری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular