اگر دہشت گرد بن کر آئے تو واپس جانے نہیں دیں گے، طلال چوہدری

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ اگر دہشت گرد بن کر آئے تو پھر واپس جانے نہیں دیں گے۔ دیسیکمیونٹی جوائن کریں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اگر آپ پرامن شہری ہیں تو ہر راستے سے اسلام آباد آئیں، اگر دہشت گرد بن کرآئیں گے تو پھر واپس جانے نہیں دیں گے۔طلال چوہددری نے کہا کہ اسلام آبادہائی کورٹ کےحکم پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا اور کوئی غیرقانونی کام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ان سےکنٹرول نہیں ہورہی، خیبرپختونخوا میں صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے بھی پی ٹی آئی کے احتجاج پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اس سے انتشار اور تباہی پھیلانے کا منصوبہ قرار دیا گیا۔

لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں عطااللہ تارڑ نے کہا کہ جنید اکبر کا بیان بتاتا ہے کہ ان کا مقصد صرف انتشار اور تباہی پھیلانا ہے، یہ لوگ پرامن احتجاج پر یقین نہیں رکھتے بلکہ تشدد اور خون خرابہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال اور روزگار کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، احتجاج کی کال مکمل طور پر غیر قانونی اور آئین کے خلاف ہے۔ سرکاریخدمات ڈھونڈیں

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سڑکیں بند کرنے، عام زندگی معطل کرنے اور راستے بند کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخلے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام داخلی راستوں پر خندقیں کھودنے اور مورچے بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ یڈزون کے گرد رکھے گئے کنٹینرز میں مٹی سے بھری بوریاں ڈالی جائیں گی، اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمدروفت روکنے کے لیے مٹی کی بوریاں رکھی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ بوریوں میں مٹی بھرنے کے لیے درجنوں مزدوروں کو کام پر لگا دیا گیا ہے، مزدور صبح سے شام تک مٹی کی بوریاں بھرنے میں لگے ہوئے ہیں، بوریاں بھرنے کے لیے مٹی کی ٹرالیاں ریڈزون میں منگوائی جا رہی ہیں۔

 

Read Previous

اس بار لاشیں گریں تو اسلام آباد کو سومناتھ بنادیں گے، جنید اکبر

Read Next

علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular