اس بار لاشیں گریں تو اسلام آباد کو سومناتھ بنادیں گے، جنید اکبر

پشاور(فرنٹیئرنیوز) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے ریاست گولی چلائے گی مگر اس بار ایسا نہیں ہوگا کہ لاشیں اٹھائیں گے اور واپس چلے جائیں گے ہم اسلام آباد کو سومناتھ بنادیں گے۔

پشاور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مارچ میں ہم صرف ایک راستے سے نہیں جائیں گے بلکہ ہم موٹروے سے بھی جائیں گے جی ٹی روڈ سے بھی جائیں گے مارگلہ کے پہاڑوں سے بھی اتریں گے اور ہم ڈی آئی خان سے بھی آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی بار احتجاج میں ہم شاک میں تھے، ہم ریاست کو ماں سمجھ رہے تھے اور ہمیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ ریاست گولیاں بھی چلا سکتی ہے ہم خاموشی اپنی لاشیں اٹھا کر واپس آگئے۔

انہوں نے کہاکہ اس بار ہمیں پتا ہے ریاست گولی چلائے گی لیکن اس دفعہ اس طرح نہیں ہوگا کہ ہم اپنی لاشیں اٹھا کر انہیں دفن کریں اور خاموش رہیں یا لاشیں اٹھائیں اور پھر لوٹ آئیں گے اس بار ہم اسلام آباد کو سومناتھ بنادیں گے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ یہ بیان بتایا ہے کہ ان کا مقصد صرف انتشار اور تباہی پھیلانا ہے، یہ لوگ پُرامن احتجاج پر یقین نہیں رکھتے، تشدد اور خون خرابا چاہتے ہیں، عوام کے جان و مال اور روزگار کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ سرکاریخدمات ڈھونڈیں۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ احتجاج کی کال مکمل طور پر غیر قانونی اور آئین کے خلاف ہے، سڑکیں بند کرنے اور عام زندگی معطل کرنے اور راستے بند کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

Read Previous

گرفتاریوں کا خدشہ: پی ٹی آئی قیادت نے ارکان اسمبلی کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا

Read Next

اگر دہشت گرد بن کر آئے تو واپس جانے نہیں دیں گے، طلال چوہدری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular