اسلام آباد (فرنٹیئر نیوز)مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے جب عام لوگوں کو دہشتگردوں اور انکے ٹھکانوں کا معلوم ہے تو اتنی انٹیلجنس ایجنسیوں کو کیوں نہیں؟ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سہولتکاری ختم کرنا ہوگی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا دہشتگردوں میں کوئی گڈ اور بیڈ نہیں۔ جب پاکستان یہ طے کرلے کہ ہم نے دہشتگردی کی آڑ اور پختونوں کی تباہی پر پیسے نہیں کمانے ہیں، خارجہ پالیسی دیگر ممالک کی بجائے اپنے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے بنانی ہے تو دہشتگردی کا خاتمہ دنوں میں ممکن ہے۔ دہشتگردوں کا خاتمہ عام عوام کی نہیں، دفاعی ادارے کی ذمہ داری ہے۔
سینیٹر ایمل ولی خان نے مزید کہا اگر دہشتگردوں کی سہولتکاری کرنا حکومت ختم کرنے کا پیمانہ ہے تو پھر پاکستان میں تمام حکومتوں کو ختم کرنا چاہیئے۔ لیکن کیا اسکے ذمہ دار صرف سیاستدان ہیں یا پوشیدہ کرداروں کا بھی احتساب ہوگا؟ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی ہوگی؟ کیا وہ لوگ سہولتکار نہیں جنہوں نے 40 ہزار دہشتگردوں کو ری سیٹل کرنے کا اقرار کیا ہے؟ جنہوں نے 102 ہائی پروفائل دہشتگردوں کو رہائی دلائی تھی، انکے خلاف کارروائی ہوگی؟ اگر پیمانہ یہی ہے تو پاکستان مسلم لیگ سے بڑا دہشتگردوں کا حامی کوئی نہیں
