اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور دفاع کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے
جبکہ افغان طالبان حکومت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
سعودی عرب پرپچھلے چند دنوں کے دوران حوثیوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے، مختلف واقعات میں اب تک 21 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز بھی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر 12 بیلسٹک میزائل داغے گئے جنہیں ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے والے حوثی بیلسٹک میزائل حملے قابلِ مذمت ہیں۔ بیان کے مطابق یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
