بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 15خوارج جہنم واصل

 

کوئٹہ: آپریشن ردالفتنہ3 کےتحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں 15خوارج جہنم واصل کر دیئے گئے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔

 

سکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں کے نتیجے میں 15 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ خوارج کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

 

سکیورٹی فورسزکی مؤثر کارروائیوں کے باعث خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا اور ان کی نقل وحرکت محدود کر دی گئی ہے۔

 

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Read Previous

جماعت اسلامی کا 16 اگست کو چاروں صوبوں میں بیک وقت دھرنے دینے کا اعلان

Read Next

ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular