ایران کی40روزہ جنگ میں کتنی شہادتیں ہوئیں ؟۔ان میں کتنے بچے شامل تھے؟۔تصدیق شدہ رپورٹ سامنے آگئی

تہران(فرنٹیئرنیوز)ایران کی فارنزک میڈیسن آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ 40 روزہ جنگ میںہزاروں افراد جاںبحق ہوئے ہیں۔

بی بی سی رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا کہ اس تعداد میں حالیہ ہفتوں کے دوران خصوصا جنوبی ایران میں امریکہ کے ساتھ جھڑپوں میں مارے جانے والے افراد شامل نہیں ہیں۔ جاںبحق ہونے والوں میں تقریبا تین ہزار مرد اور 500 خواتین شامل ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ جاںبحق ہونے والوں میں 270 طلبہ بھی شامل تھے جن میں اکثریت میناب کے شجر طیبہ سکول کے طلبہ کی تھی جو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے پہلے روز مارے گئے۔

ان میں 38 بچے ایسے تھے جن کی عمر 5 سال سے کم تھی۔رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ جاں بحق افراد میں کتنے فوجی اہلکار شامل تھے، تاہم ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ جنگ میں کم از کم 1,460 شہری اور 2,080 ایرانی فوجی اہلکار جاںبحق ہوئے تھے۔

Read Previous

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی

Read Next

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular