نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
مظفرآباد(فرنٹیئر نیوز)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ کے بعد نتائج آ گئے ہیں۔ ایل اے 14 ضلع باغ میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان اپنی آبائی نشست پر شکست کھا گئے۔
ایل اے 14 باغ کے غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی دست و بازو پارٹی کے ساجد عباسی 40 ہزار 702 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق 19 ہزار542 ووٹ حاصل کر سکے۔ایل اے17 حویلی کہوٹہ کے 199 پولنگ اسٹیشنز میں سے 171 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور 29 ہزار 413 ووٹ لے کر آگے اور مسلم لیگ ن کے چودھری محسن عزیر27 ہزار 319 ووٹ کیساتھ پیچھے ہیں۔
ایل اے 15 باغ 2 کے 213 پولنگ اسٹیشنز میں سے 130 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ضیا قمر 13500 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مشتاق احمد منہاس 8400 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 16 باغ 3 کے 186 پولنگ اسٹیشنز میں سے 123 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے میں مسلم لیگ ن کے سردار میر اکبر خان 13589 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار قمر زمان خان 11355 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ باغ کے حلقہ ایل اے 15 اور 16 کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی، اور اس ضمن میں چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کو شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔پیپلز پارٹی کے امیدوار ضیا القمر کی جانب سے حلقہ ایل اے 15 کے ہٹالہ پدر میں پولنگ اسٹیشن نمبر 143 اور 144 پر پولنگ عملہ نہ پہنچنے اور مقررہ وقت کے ڈیڑھ گھنٹے بعد بھی پولنگ شروع نہ ہونے کے خلاف ہنگامی شکایت جمع کرائی گئی۔
پارٹی نے مسلم ن لیگ پر الزام عائد کیا کہ حلقہ ایل اے 14 کے علاقے بنی مالدھارا کے 7 پولنگ اسٹیشنز نمبر 8 سے 14 تک پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو نکال کر بیلٹ پیپرز پر مہریں لگائی گئیں، اس ضمن میں الیکشن کمشن کو ہنگامی شکایت بھی جمع کرائی گئی ہے۔اس سے پہلے حلقہ ایل اے 16 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 119 اور 120 پر اسی طرح کے الزامات لگا کر ن لیگ کے خلاف الیکشن کمیشن کو شکایت جمع کرائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2026 کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپورڈویژن کی 13 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن 9 اور پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی تھی۔دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے جس میں مسلم لیگ ن 15 اور پیپلز پارٹی 6 نشستیں لینے میں کامیاب ہو سکی۔45 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن اب تک 24 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
