نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
کراچی:پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے یوٹیوب چینل بنانے کا فیصلہ اپنے داماد علی حمزہ بلوچ سے متاثر ہو کر کیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے ایک پروگرام میں شرکت کی،
جہاں انہوں نے اپنے یوٹیوب سفر کے آغاز کی دلچسپ کہانی سنائی۔ان کا کہنا ہے کہ ابتدا میں ان کا یوٹیوب پر آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا،
لیکن جب انہوں نے اپنے داماد کی مقبولیت اور مداحوں کا ان سے غیر معمولی لگاؤ دیکھا تو انہیں بھی احساس ہوا کہ یہ ایسا پلیٹ فارم ہے
جہاں فنکار اپنے چاہنے والوں سے براہِ راست رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
