تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی،سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(ظفرملک)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی ۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی

عامر ڈوگر سے ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی

یوم آزادی کی تقریب میں ان کے ایم این ایز کے نام مانگے اس کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوئی

طارق فضل چوہدری سے مذاکرات کی کوئی بات ہوئی ہو تو پتہ نہیں

میں تو مذاکرات کی دعوتیں دے دے کرُتھک گیا ہوں ،اب مذاکرات کے لیے کہنا بند کردیا ہے

وزیراعظم بھی متعدد بار پارلیمنٹ کے فورم پر مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں

جن اپوزیشن کے لوگوں کی وجہ سے پارلیمانی کمیٹی بنی تھی انہوں نے اس کی بحالی کی کوئی درخواست نہیں کی

ہر مسئلے کا حل مل بیٹھنے میں ہے مگر میڈیا میں کہہ دینے سے مذاکرات۔ نہیں ہوتے

تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب شاید اس لیے کیا تھا کہ وہ مذاکرات کریں

لیکن ان کو شاید مذاکرات کی اجازت نہیں ملی

تحریک انصاف کے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے پاس جو سٹاف ہے وہُواپس کر دیں گے تو ہم استعمال کرینگے

اگر اپوزیشن لیڈر میرے چیمبر میں نہیں آنا چاہتے تو کمیٹی روم آجائیں تو میں چیمبر خالی کردوں گا

لیکن اصل بات یہ ہے کہ وہ مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے

Read Previous

عدالتی تقرریوں پر آئینی تعطل: کیا صدرِ مملکت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات روک سکتے ہیں؟

Read Next

مہنگائی کی شرح میں اضافہ،غریب عوام سرپکڑ کر بیٹھ گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular