اپوزیشن با مقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے، راجہ ناصر عباس

اسلام آباد : سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ اپوزیشن با مقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا اپوزیشن نے ہمیشہ مذاکرات اور سیاسی روابط سے مسائل کے حل کی بات کی۔، محمود خان اچکزئی نے کہا پارلیمنٹ میں کانسٹیٹیوشن روم میں ملاقات کر لیتے ہیں۔

اچکزئی نے رانا ثنا ءکو یہاں تک کہا کہ آپ کی رہائشگاہ پر ملاقات بھی ممکن ہے، لیکن حکومت خود سیاسی ملاقات اور مذکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، حکومت مسائل کے حل کےلئے سنجیدہ سیاسی ڈائیلاگ نہیں کرنا چاہتی۔

اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا اپوزیشن بامقصد مذاکرات کے لیے وزیراعظم اور حکومتی وفد سے ملاقات پر تیار ہے، حکومت اپنے قدم بڑھائے، اربعین پر عراق آیا ہوں، اگر مذاکرات کل بھی ہوں تو آج ہی واپس پاکستان آ جاؤں گا۔

 

Read Previous

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحادکا 8 اگست سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

Read Next

تحریک انصاف نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular