تحریک انصاف نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

راولپنڈی(ظفرملک ) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ کھو بیٹھے، یہ سسٹم لپیٹ لیں اور الیکشن کی طرف جایا جائے۔

اڈیالہ جیل کے قریب صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں نیشنل حکومت کی اشد ضرورت ہے، الیکشن کی طرف جایا جائے یہ سسٹم لپیٹ لیں اس سسٹم میں جس طرح بھی ہوا آپ اعتماد کھو بیٹھے، اس لیے نیشنل حکومت کی ضرورت ضرور ہے

میں کہتا ہوں عوام کے لیے مزید حکومتیں نہ بناؤ، وزیر داخلہ نے سوال اٹھایا اور ساتھ ہی اہم حکومتی اتحادی نے وزیراعظم کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا ایسے میں ہر جمہوریت میں وزیراعظم سب سے پہلے اعتماد ووٹ لیتا ہے وزیراعظم کو فی الفور اسمبلی اجلاس بلا کر اعتماد کا ووٹ لینا چاہئے تھا جس میں وہ ناکام رہے اس لیے حکومت بھی اب نہیں رہی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومتی ڈھانچہ آئینی، قانونی اور اصولی طور پر اور جمہوری، انداز سے کولیپس کرگیا کیونکہ اتحادی نے سوال اٹھایا اور وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکے، عدم اعتما کا ایک طریقہ کار ہے اس کے لیے ایک مخصوص نمبر چاہے اس کے لیے اتحادیوں سے مشورہ کریں گے، پیپلز پارٹی کو بھی دھاندلی زدہ سمجھتا ہوں آپ کا نیشنل انٹرسٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا ایک عوامی مطالبہ رہا ہے، ہم نہیں سمجھتے اس ایوان کے پاس یہ استحقاق ہے کہ اس ایشو پر آگے بڑھا جائے، یہ ایسے عوامی مطالبات ہیں جن پر اتفاق رائے کی ضرورت یے کوئی دو رائے نہیں کہ سسٹم کو ری سیٹ ہونا چاہیے یہ ضرور کہوں گا اس کے ڈیفالٹ موڈ پر کس نے لگایا؟

 

Read Previous

اپوزیشن با مقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے، راجہ ناصر عباس

Read Next

عوام کیلئے اچھی خبر ۔۔۔ پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular