پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کیلئے نوکریاں ہی نوکریاں ۔۔فوری اپلائی کریں ۔۔۔

لاہوراسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) میں گریڈ 5 سے 14 تک مختلف کیٹیگریز کی 351 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق این سی سی اے میں کانسٹیبل، کانسٹیبل ڈرائیور، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، اپر ڈویژن کلرک، اسٹینو ٹائپسٹ، ٹیکنیکل اسسٹنٹ اور سب انسپکٹر سمیت مختلف عہدوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

خالی آسامیوں کی تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل ڈرائیور (بی پی ایس 05) کی 64، کانسٹیبل (بی پی ایس 05) کی 174، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (بی پی ایس 09) کی 36، اپر ڈویژن کلرک (بی پی ایس 11) کی 6، اسٹینو ٹائپسٹ (بی پی ایس 14) کی 8، ٹیکنیکل اسسٹنٹ (بی پی ایس 14) کی 15 جبکہ سب انسپکٹر (بی پی ایس 14) کی 48 آسامیاں شامل ہیں۔

مختلف آسامیوں کے لیے تعلیمی قابلیت بھی الگ الگ مقرر کی گئی ہے، جس میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ، بیچلرز ڈگری اور کمپیوٹر یا آئی ٹی سے متعلقہ ڈگریاں شامل ہیں۔ امیدواروں کی مطلوبہ تعلیمی قابلیت متعلقہ پوسٹ کے مطابق مختلف ہوگی۔تمام مذکورہ آسامیوں کے لیے عمر کی حد 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے۔

اعلان کے مطابق کانسٹیبل، کانسٹیبل ڈرائیور، سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں کے لیے امیدواروں کو مقررہ جسمانی معیار پر پورا اترنے کے ساتھ دوڑ کا ٹیسٹ بھی دینا ہوگا۔ مرد امیدواروں کے لیے 1.6 کلومیٹر دوڑ 7 منٹ جبکہ خواتین امیدواروں کے لیے 1.6 کلومیٹر دوڑ 10 منٹ میں مکمل کرنا لازمی ہوگا۔

امیدوار اپنی درخواستیں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ٹیسٹنگ اینڈ اسیسمنٹ سروس (NPFTAS) کے آن لائن ریکروٹمنٹ پورٹل کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔ ہر پوسٹ کے لیے 2 ہزار روپے درخواست فیس مقرر کی گئی ہے، جبکہ ایک سے زائد پوسٹ کے لیے الگ درخواست اور فیس جمع کرانا ہوگی۔

امیدواروں کو درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ درخواست جمع کرانے سے قبل متعلقہ پوسٹ کی اہلیت اور دیگر شرائط کا بغور جائزہ لے لیں۔

 

Read Previous

اسلام آبادکی طرف فیصلہ کن مارچ کریں گے،جماعت اسلامی

Read Next

عمران خان سے ملاقات کرکے نورین نیازی خوش تھیں، کچھ چیزیں شیئر نہیں کی جا سکتیں، بیرسٹر گوہر علی خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular