نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
لاہور(فرنٹیئرنیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے نہیں جا رہی، ماضی میں ایسے اتحادوں کا جماعت اسلامی کو فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوا۔
لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سینئرصحافیوں اور اخبارات کے ایڈیٹرز سے ملاقات کی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے نہیں جارہی، ماضی میں ایسے اتحادوں کا جماعت اسلامی کو فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ نظام میں تبدیلی کیلئے اپنے بل بوتے پر سیاسی فورم سے عوام کا مقدمہ لڑیں گے۔
دھرنوں کے حوالے سے حافظ نعیم کا کہنا تھاکہ ہمیں اسلام آباد میں مذاکرات کی دعوت ملی ہے، ایسا نہیں ہوسکتاکہ لاہور، کراچی اور پشاور میں دھرنے ہوں اور اسلام آباد کے بند کمروں میں مذاکرات ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ 13 ربیع الاول کو ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، پہیہ جام اور شٹرڈاؤن کے بعد اسلام آبادکی طرف فیصلہ کن مارچ کریں گے، ہماری تحریک طویل ہوگی لیکن فیصلہ کن ثابت ہوگی۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ صوبائی دارالحکومتوں میں دھرنے، اضلاع میں احتجاجی کیمپ لگائےجائیں گے، پیدل مارچ اور اسلام آباد میں دھرنے کا آپشن بھی زیرغور ہے، میڈیا حکومتی لیوی کے ظالمانہ اقدامات کو سب کےسامنےلائے، لیوی کوئی ٹیکس نہیں، حکومت کا جگا ٹیکس ہے۔
