نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بہن نورین نیازی سے ملاقات میں سہیل آفریدی یا قیادت کی خلاف کوئی بات نہیں کی۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد نورین نیازی سے فون پر رابطہ ہوا تھا، نورین نیازی نے ملاقات کے احوال کا ذکر نہیں کیا اور نورین نیازی نے کہا تھا کہ وہ باہر بات نہیں کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ نورین نیازی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات سے متعلق من گھڑت خبریں چل رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی یا قیادت کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ملاقات سے نورین نیازی خوش تھیں، کچھ چیزیں شیئر نہیں کی جا سکتیں۔خیال رہے کہ 18 اگست کو اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی تھی۔
