FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

ایران مشرق وسطیٰ کا غنڈہ، مذاکرات کرنا چاہتا، رابطے میں ہے: ٹرمپ

واشنگٹن(فرنٹیئرنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے، بات چیت کا سلسلہ برقرار ہے اور امریکا کے پاس مذاکرات کے لیے وقت موجود ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ سے تہران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بات چیت ہورہی ہے، ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے اور مسلسل رابطے میں ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ روایتی نوعیت کی جنگ نہیں، ایران کے جوہری ہتھیار کے خاتمے کے لیے بہت زیادہ رقم خرچ کی اور یہ مقصد حاصل کرلیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران جنگ پر امریکی ٹیکس دہندگان کے زیادہ پیسے خرچ نہیں ہو رہے۔

فلوریڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روک دیا، امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی، ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ کا غنڈہ ہے، امریکا وینزویلا سے ایران جنگ پر خرچ رقم سے تقریباً دس گنا زیادہ کما چکا ہے، آبنائے ہرمز سے اب جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیل گزر رہا ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت اپنی فوج کو تنخواہیں بھی نہیں دے پا رہی، ایران مذاکرات چاہتا ہے،وہ ہم سے بات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ امریکی تجویز پر امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے قطری ثالثوں اور ایرانی حکام کے درمیان تہران میں طویل بات چیت ہوئی ہے۔

Read Previous

ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے ہم محتاط انداز میں پرامید ہیں، ترجمان پاک فوج

Read Next

بھارتی تنقید مکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت کم نہیں کر سکتی: ترک وزیر خارجہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular