اسلام آباد (فرنٹیئرنیوز) سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ نورین نیازی کو کوٹ لکھپت جیل سے جناح ہسپتال منتقل کیے جانے کی خبر تشویش ناک ہے۔
نورین آنٹی کو ابھی کوٹ لکھپت جیل سے جناح ہسپتال منتقل کیے جانے کی خبر تشویش ناک ہے۔حکام فوری طور پر ان کی طبیعت، ہسپتال منتقلی کی وجوہات اور موجودہ طبی صورتحال سے متعلق واضح تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں۔ان کے اہلِ خانہ اور وکلاء کو ان تک رسائی دی جائے، اور ان کی صحت و سلامتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) رہنما و سینیٹر مشعال یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نورین آنٹی کو ابھی کوٹ لکھپت جیل سے جناح ہسپتال منتقل کیے جانے کی خبر تشویش ناک ہے، حکام فوری طور پر ان کی طبیعت، ہسپتال منتقلی کی وجوہات اور موجودہ طبی صورتحال سے متعلق واضح تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ نورین نیازی کے اہلِ خانہ اور وکلاء کو ان تک رسائی دی جائے، اور ان کی صحت و سلامتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
