FFRONTIER NEWSNEWS • PAKISTAN & THE WORLD
WEATHER REPORTLive data not configured

پاکستان کا حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں پر اظہار مذمت، افغان حکومت کے الزامات مسترد

اسلام آباد(فرنٹیئرنیوز)پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خود  مختاری، علاقائی سالمیت اور دفاع کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے

جبکہ افغان طالبان حکومت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

سعودی عرب پرپچھلے چند دنوں کے دوران حوثیوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے، مختلف واقعات میں اب تک 21 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز بھی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر 12 بیلسٹک میزائل داغے گئے جنہیں ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے والے حوثی بیلسٹک میزائل حملے قابلِ مذمت ہیں۔ بیان کے مطابق یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

Read Previous

کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر کا ریکارڈ جاری کر دیا

Read Next

دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سہولتکاری ختم کرنا ہوگی، دہشتگردوں میں کوئی گڈ اور بیڈ نہیں، ایمل ولی خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular