نجکاری کے عمل میں صارفین کے مفاد کو ترجیح دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد (فرنٹیئر نیوز) سپریم کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے نجی اسپتال میں غیر قانونی گردہ پیوندکاری کے مقدمے میں نامزد ملزمان ڈاکٹر نادر حسین اور سید عدیل حیدر کی ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور دونوں ملزمان کی 2، 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
ملزمان کو اسلام آباد کے قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں غیر قانونی گردہ پیوندکاری کے آپریشن کے دوران موقع سے گرفتار کیا گیا تھا
کارروائی کے دوران اسپتال کے یورولوجسٹ ڈاکٹر نادر حسین اور گردہ پیوندکاری پروگرام کے کوآرڈینیٹر سید عدیل حیدر کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ڈاکٹر نادر حسین کے دفتر کی تلاشی کے دوران ایک دراز سے 12 لاکھ 94 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے، جو گردے کی پیوندکاری کے آپریشن کے لیے ادا کیے گئے تھے۔
مقدمے میں نامزد ملزمان کے خلاف انسانی اعضا کی پیوندکاری سے متعلق ایچ او ٹی اے ایکٹ 2010 کی دفعات 9، 10 اور 11 جبکہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں مجموعی طور پر 13 ملزمان نامزد ہیں، جن میں سے 5 گرفتار، 2 ضمانت پر جبکہ 6 ملزمان مفرور ہیں۔
