آئی جی اسلام آباد کی شہریوں کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی، تعریفی اسناد سے نوازا

اسلام آباد (ظفر ملک سے)آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری کی شہریوں کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی، تعریفی اسناد سے نوازا۔شہریوں کی خدمت کو عبادت سمجھ کر فرائض انجام دینے والے افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے شہریوں کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا، جہاں انہوں نے افسران کی خدمات کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد جاری کیں۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کی خدمت، ان کے مسائل کا بروقت حل اور ان کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنا اسلام آباد پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ جو افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے دیانت داری، خلوص اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ فرائض انجام دیتے ہیں، وہ محکمہ پولیس کے لیے باعثِ فخر ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اسی جذبے، محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض جاری رکھیں، شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، میرٹ پر کارروائی اور بروقت انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی سے فورس میں محنت، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ ملتا ہے۔ اسلام آباد پولیس میں عوامی خدمت، شفافیت اور فرض شناسی کے جذبے کو مزید مستحکم کیا جائے گا، جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ان کے اعتماد میں اضافے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Read Previous

حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج

Read Next

مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کی خالی پچ پر کھیلنے کے بجائے اپنی پچ پر واپس آئیں، اختیار ولی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular